اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے،شفقت محمود

لاہور(سی این پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے اور وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں ہم نے کئی اقدامات کیے ہیں اور وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جوکلاس روم میں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، اس حوالے سے 24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے جس میں جائزہ لیں گے کہ تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یانہیں۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت پریشر ڈالتاہے لیکن پھربھی تعلیمی ادارے بند نہیں کرتے، اس وقت کورونا کی وجہ سے حالات خراب ہیں اور این سی او سی کا خیال ہے کہ اسکولوں میں کورونا کا بہت خطرہ ہے، 5کروڑبچے تعلیم سے جڑے ہیں، پھرکوئی انفکیشن ہوگاتوپھیلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی جہاں مسئلہ نہیں وہاں اسکول کھلے رکھیں، وزرائے تعلیم اور وزرائے صحت تعلیمی اداروں کے متعلق سفارشات دیں گے تو اس پر عمل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں