لاہور(سی این پی)ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیو کی صورت حال پہلے سے بہتر ہے، ماحولیاتی نمونے منفی آنا شروع ہو چکے ہیں، لاہور آنے والے تمام بچوں کو قطرے پلائے جائیں۔وزیر صحت پنجاب صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم، پنجاب پولیو پروگرام کی سربراہ اندس ارشاد اور انسداد پولیو پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بہتری کے باوجود سخت کام کرنے کی ضرورت ہے، کورونا میں ڈپٹی کمشنرز کا کردار قابل تعریف ہے، قومی انسداد پولیو مہم میں ڈپٹی کمشنرز تندہی سے کام کریں۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق