کے پی حکومت کا کرونا سے بچا ئوکے لئے بڑا فیصلہ

پشاور(سی این پی)خیبرپختونخوا حکومت نے عوامی سہولت کیلئے صحت کارڈ پروگرام میں کوویڈ ٹریٹمنٹ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شہریوں کو صحت بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔کے پی حکومت نے صحت کارڈ پروگرام میں کرونا ٹریٹمنٹ بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت کے اس فیصلے کا مقصد کرونا سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کی کوشش کی ہے۔وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ کرونا کا مزید پھیلا ئوروکنے کیلئے، ہیلتھ کیئر سسٹم پر دبائو کم کرنے کیلئے سب کی مدد درکار ہے۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 1044 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 88 ہزار 99 ہوگئی جس میں سے 2363 مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ 76 ہزار 640 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں