اسلام آباد(سی این پی)ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف کاروباری مراکز، مارکیٹس ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو جی 9، جی 13، ستارہ مارکیٹ، جی 15، جی 10، فرنیچر مارکیٹ بند رہیں گی۔ گولڑہ روڈ، بہارہ کہو، ڈی ایچ اے، پی ڈبلیو ڈی، پاکستان ٹائون، جی 11، آپیارہ مارکیٹ، آئی ٹین میں بھی تمام مارکیٹس جمعے اور ہفتے کو بند رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات اور جمعے کو صفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال، ایما زون مال بند رہیں گے۔ جب کہ ہفتے اور اتوار کو بلیو ایریا، ایف 10، میلوڈی مارکیٹ، ای 11، ایف 8، آئی 8، ایف 11، ایف 6 اور ایف 7 کی مارکیٹس بند رکھی جائیں گی۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 23 ہزار 181، سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 680، خیبر پختونخوا میں 88 ہزار 99، بلوچستان میں 19 ہزار 576، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 33، اسلام آباد میں 58 ہزار 557 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 7 ہزار 374 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 55 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 5 ہزار 274 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 303 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 427، سندھ میں 4 ہزار 502، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 363، اسلام آباد میں 572، بلوچستان میں 208، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 355 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق