امریکہ میں جنونی کی اندھا دھند فائرنگ، بچے سمیت 4 افراد قتل، ایک زخمی

سکریمنٹو(سی این پی)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنونی نے بزنس کمپلیکس میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بچے سمیت چار افرادقتل اور ایک زخمی ہو گیا۔فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شہر اورنج کے بزنس کمپلیکس میں پیش آیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت کی دوسری منزل پر لاشیں دیکھی گئیں، پولیس کی فائرنگ سے مبینہ حملہ آورزخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا۔پولیس حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا اور جائے واردات کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں