ریاض(سی این پی) سعودی خاتون کو کاروباری شعبوں میں مزید فروغ دینے کے لیے نئے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت امریکی کاروباری شخصیات کے ساتھ شراکت داری قائم کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی کاروباری خواتین کے لیے یہ پروگرام امریکا اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری سے قائم کیا گیا ہے۔ جس کے تحت مملکت میں کاروباری خواتین کو اپنے امریکی ہم منصبوں سے رابطے قائم کرنے اور ان سے خدمات حاصل کرنے میں معاونت ملے گی۔اس پروگرام کا نام سعودی عرب میں خواتین کی انٹر پرینیور شپ اور جدت رکھا گیا ہے۔ پروگرام کے ذریعے ورکشاپس اور نیٹ ورکنگ سے متعلق تقریبات کا انعقاد بھی ہوگا۔ سعودی خواتین امریکی کاروباری شخصیات سے سرمایہ کاری کے گر سیکھیں گی۔ دونوں ممالک کی خواتین آپس میں کاروبار بھی کرسکتی ہیں۔سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے دیگر اداروں کے اشتراک سے اس پروگرام کا اعلان کیا۔مملکت میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور مارٹینا سٹرانگ نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت سعودی خواتین امریکی شخصیات سے رابطے قائم کرکے اہم کاروباری معلومات حاصل کریں گی۔ وژن 2030 کے تحت خواتین ترقی کررہی ہیں۔ سعودی عرب میں اعلی عہددوں پر بھی خاتون فائز کی گئیں۔دریں اثنا انڈیوور سعودی عرب نامی ادارے کی ڈائریکٹر لطیفہ الوعلان کا کہنا تھا کہ سعودی خواتین کے لیے اب کوئی رکاوٹیں نہیں رہیں لیکن انہیں مدد کی ضرورت ہے۔
تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،وزیراعظم
پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف