برطانیہ میں ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون جمنے سے 7 افراد کی موت

لندن(سی این پی)برطانیہ میں ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون جمنے سے سات افراد کی موت ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ اسی لاکھ میں سے تیس افراد کو خون جمنے کی شکایت ہوئی ہے جس سے سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ جرمنی، فرانس نیدرلینڈ ز اور کینیڈا نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال صرف ضعیف العمر لوگوں تک محدود کردیا ہے۔یہ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوائیں بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں