معروف غیرملکی اداکار ٹیکسی چلانے پر مجبور

قاہرہ (سی این پی)مصری اداکار نے کئی سال شوبز انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد اچانک اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا اور ٹیکسی چلانا شروع کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے معروف فنکار شریف خیر اللہ گزشتہ کئی عرصے سے شوبز انڈسٹری سے دور تھے اور اب اچانک انہوں نے اپنی فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں نے تین سال کی بے کاری کے بعد اب ٹیکسی چلانا شروع کردی ہے۔مصری اداکار نے کہا کہ قرضے پر زندگی گزارنے سے بہتر ہے کہ ٹیکسی چلاؤں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شریف خیراللہ نے بی کام کرکے تھیٹر آرٹ کی تعلیم حاصل کی اور پھر ڈراموں اور تھیٹر میں اداکاری کرتے رہے اور پھر 2017 آخری ڈرامے میں کام کیا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ مصری اداکار کے قرضوں میں گھرنے اور کام نہ ہونے کے باعث ٹیکسی چلانے کے فیصلے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں