ریاض(سی این پی)امریکی کنسلٹنسی فرم نے اپنی رپورٹ میں اندازہ پیش کیا ہے کہ سعودی عرب کو 2025 تک بڑھتی آبادی کے تناسب سے سات لاکھ 10 ہزار ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی ضرورت ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فروسٹ اینڈ سلیون نامی کنسلٹنسی فرم کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت اپنی ہیلتھ کیئر انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے نجی شعبے پر انحصار کرتا ہے۔ جبکہ حکومت 2030 تک اس کے اخراجات میں 65 فیصد تک اضافہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آبادی کے پیش نظر عوامی نظام پر بوجھ بڑھے گا۔ ایک منصوبے کے تحت طویل مدتی نگہداشت کے اداروں، کلینیکل لیبارٹریوں اور ای کلینک‘ کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔یہ بھی کہا گیا ہےکہ انفراسٹرکچر سعودی ہیلتھ کیئر نظام کے لیے اب بھی ایک چیلنج ہے۔رپورٹ میں لکھے اعدادوشمار کے مطابق مملکت میں 1 ہزار افراد کے لیے 2.25 بستر ہیں جو عالمی ادارۂ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی سفارش کے تحت ایک ہزار افراد کے لیے 5 بستر سے 50 فیصد کم ہیں۔سعودی عرب کو 2025 تک 20 ہزار اسپتال کے بستروں کی ضرورت پڑے گی۔کنسلٹنسی فرم کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، جو ایک چیلنج ہے، حکومت مختلف امور پر کام کررہی ہے۔
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس