اماراتی حکومت کی نئی حکمت عملی، تخلیفی کمپنیوں کی تعداد دگنی کرنے کا فیصلہ

دبئی(سی این پی)اماراتی وزیر اعظم نے تخلیقی کمپنیوں و پیشہ ور افراد کو راغب کرنے کےلیے آئندہ پانچ سال کے دوران تخلیفی کمپنیوں کی تعداد دگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و حکام دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے دبئی کو مزید ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کےلیے تخلیقی کمپنیوں کی جی ڈی پی شراکت کو 2.6 سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کریٹیو اکانومی میں پبلشنگ، آڈیو ویژول اور پرنٹ میڈیا، فنکارانہ اور ثقافتی صنعتوں کے ساتھ ساتھ سافٹ ویئر اور ویڈیو گیم انڈسٹری کے کاروبار میں ملوث کمپنیاں اور پیشہ ور افراد شامل ہیں۔محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کریٹیو اکانومی اسٹریٹیجی کا اعلان کیا جس کے تحت 15 ہزار تخلیقی کمپنیوں اور 14 ہزار پیشہ ور افراد کو اس جانب راغب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔میڈیا اور تخلیقی پیشہ ور افراد طویل مدت سے دبئی کی جانب راغب ہورہے ہیں ان میں سے بہت سارے ’فری زونز‘جیسے دبئی میڈیا سٹی، دبئی اسٹوڈیو سٹی اور دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ میں کام کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں