سعودی عرب،سونے کےنرخوں میں ٹھہراؤ

ریاض(سی این پی)سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں نہ بڑھیں اور نہ ہی کم ہوئی ہیں بلکہ نرخوں میں ٹھہراؤ دیکھا گیا، شہری متوازن قیمتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں ٹھہراؤ کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے اور یہاں پر بھی نرخ برقرار رہے، سونے کی قیمتوں میں نہ اضافہ ہوا اور نہ کمی ریکارڈ کی گئی۔سعودی مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 کیرٹ سونے کی قیمت 208.45 ریال فی گرام رہی۔مقامی مارکیٹ میں 21 کیرٹ کا 1 گرام سونا 182.40 ریال میں فروخت ہوا، اسی طرح 18 کیرٹ سونے کی قیمت 156.34 ریال فی گرام ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ میں 14 کیرٹ سونے کی بھی مانگ ہے جس کے ایک گرام کی قیمت 121.60 ریال پر برقرار ہے۔خیال رہے کہ جمعہ کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جس سے سعودی مارکیٹ میں بھی قیمتیں بڑھ گئی تھیں۔ تاہم اب معتدل صورت حال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں