ریاض(سی این پی)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اُس اقامہ ہولڈر کو وضاحت پیش کردی جس نے سوال کیا تھا کہ میں نے خروج ونہائی نکلوایا مگر استعمال نہیں کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے ‘جوازات’ پر غیرملکی شہری نے سوال کیا کہ خروج نہائی نکلوانے کے بعد استعمال نہیں کیا، لیکن اقامے کی مدت باقی ہے کیا اس صورت میں اسپانسر تبدیل کرسکتا ہوں؟۔ جس پر وضاحت پیش کی گئی۔جوازات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دیا کہ خروج ونہائی کا استعمال نہیں ہوا اور مدت ختم ہوگئی تو ایک ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا جس کے بعد دیگر مراحل طے ہوں گے۔محکمہ کے مطابق جرمانہ ادا کرنے کے بعد سابق خروج نہائی کو کینسل کرانا ہوگا جس کے لیے بنیادی شرط اقامہ کی مدت کی ہے، دونوں مرحلے عبور کرنے کے بعد جوازات کے سسٹم میں غیرملکی کی فائل اوپن اور اسپانسر کی تبدیلی ہوگی۔خیال رہے کہ قانون کے مطابق خروج نہائی جاری کرانے کے بعد 60 دن کی مدت ہوتی ہے۔ سفر پر نہ جانے کی صورت میں یا مدت ختم ہونے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال