شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہم شاہی فرمان جاری کردیا

ریاض(سی این پی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ججوں کی تقرری وترقی سے متعلق شاہی فرمان جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے سعودی وزارت انصاف میں 258 ججوں کے تقرر اور ترقی کے حوالے سے شاہی فرمان جاری کیا ہے۔فرمان جاری ہونے کے بعد وزارت انصاف میں 258 ججوں کی تقرری اور ترقی ہوئی۔سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جو اعلیٰ عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان کے اس اقدام سے ملکی عدالتی امور کا معیار بلند ہوگا، جلد انصاف کی فراہمی بھی یقینی ہوسکے گی۔ڈاکٹر ولید الصمعانی نے مسلسل تعاون پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں