وزیر اعظم کا انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی) وزیر اعظم عمران ںے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینیٹرعلی ظفر کو سینیٹ میں دیگرجماعتوں سے رابطے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات پر آئینی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی، اس سلسلے میں وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات پر نامورقانون دان علی ظفر سے ملاقات ہوئی۔عمران خان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر جنگی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے ،حالیہ سینیٹ انتخابات سے بہت کچھ سیکھا، انتخابات میں بد عنوانی اور پیسہ کے استعمال کو روکیں گے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سینیٹ میں حکومت کی حکمت عملی بھی واضح کرتے ہوئے کہا سینیٹ میں حکومت تمام پارٹیوں کوساتھ لیکر چلے گی ، کوشش ہے سینیٹ میں زیرالتواقانون سازی جلد مکمل کی جائے۔وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینیٹرعلی ظفر کو سینیٹ میں دیگرجماعتوں سے رابطے کی ہدایت کردی۔یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان کی اسپیکراسدقیصر سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں اوپن ووٹنگ کابل منظور کرانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔بابر اعوان نے کہا تھا کہ مستقبل میں شفاف انتخابات کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرناہوگی، وزیراعظم انتخابی عمل پر تحفظات کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتے ہیں، مطلوبہ قانون سازی تمام سیاسی جماعتوں کے مفاد میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں