پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں میں مزید ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک،آئی ایم ایف اس ہفتے جی20 ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کے التواکی اپیل کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے قرض موخرکی سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جی20 ممالک سے پاکستان کو تقریبا 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے جو کہ جولائی سے دسمبر 2021 تک متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق جی20 ممالک کورونا سے نمٹنے کے لیے کم آمدن والے اور ترقی پذیر ممالک کے قرضے موخر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ جی20 ممالک ،عالمی بینک،آئی ایم ایف کے کہنے پرپہلے بھی قرض وصولی موخرکرچکے ہیں۔گروپ 20 (جی 20)، دنیا کی 20 اہم معیشتوں کی حکومتوں اور مرکزی بینک کے گورنروں کا ایک بین الاقوامی فورم ہے۔ اس کے ارکین میں 19 انفرادی ممالک ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقا، ترکی، مملکت متحدہ، ریاستہائے متحدہ امریکا اور یورپی یونین شامل ہیں۔ یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک انفرادی طور پر اس کے رکن نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں