افریقا، گھانا میں 80 سے زائد ڈولفنز مردہ حالت میں پائی گئیں

گھانا (سی این پی)افریقی ملک گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد ڈولفنز مردہ حالت میں پائی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی ملک گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد ڈولفنز مردہ حالت میں پائی گئیں جنہیں دیکھ کر مقامی افراد فوراََساحل پر پہنچ گئے اور مردہ ڈولفنز کو ٹرکوں میں بھر بھر کر لے جانے لگے۔دوسری جانب مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ڈولفنز کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مردہ ڈولفنز کی فش مارکیٹ میں فروخت روکنے کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں