ایران کیساتھ جوہری مذاکرات بحال ہو چکے، امریکا غیر قانونی پابندیاں ہٹائے،چین

بیجنگ(سی این پی)چین نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات بحال ہو چکے ہیں، امریکا ایران پر لگائی گئی غیر قانونی پابندیاں ہٹا دے۔چینی سفیر نے ویانا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو فوری طور ایران پر لگائی گئی غیر قانوی پابندیاں ختم کر دینی چاہئیں۔ آسٹریا کے شہر ویانا میں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں چین کے علاوہ فرانس، جرمنی اور روس کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ امریکا کے ساتھ ایران کے براہ راست مذاکرات نہیں ہوئے تاہم امریکی صدر جوبائیڈن نے جوہری معاہدے میں دوبارہ شریک ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں