واشنگٹن(سی این پی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ افغان تنازع ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے اور ایران کے ساتھ بھی تکنیکی بات چیت میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کو تیز کرنے کیلیے استنبول کانفرنس کی جارہی ہے، جس کا مقصد امن مذاکرات میں پیش رفت فراہم کرنا ہے ۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی ختم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن افغانستان میں تنازع ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور افغان فریقین کے مابین سفارت کاری بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ نے ایران امریکا تعلقات سے متعلق بتایا کہ ایران کے ساتھ تکنیکی بات چیت میں مصروف ہیں، مذاکرات پر ابھی اختتامی نقطے پر نہیں پہنچ سکتے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری مباحثے تعمیری ہیں، جوہری معاہدے میں آنے کا فیصلہ نے کرنا ہے لیکن امریکا معاہدے کے لیے ضروری اقدامات کیلئے تیار ہے۔ترجمان نے کہا کہ اقدامات میں ایران پر سے پابندیاں ہٹانا بھی شامل ہوں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام، انسانی حقوق کی پامالی ابھی ایک چیلنج ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک