صدر بائیڈن کا اسلحے پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ، ری پبلکنز کی تنقید

واشنگٹن (سی این پی) امریکی صدر جوبائیڈن نے گھریلو ساختہ اسلحے کے خلاف صدارتی حکام نامہ جاری کردیا، جس کے تحت محکمہ انصاف کسی بھی قسم کا اسلحے رکھنے والے کے پس منظر کی جانچ کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کی روک تھام کیلئے امریکی صدر نے اسلحے پر پابندی کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا، صدر نے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات بین الاقومی شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بڑھتے واقعات وبا کی شکل اختیار کرچکے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ 106 افراد فائرنگ کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔انہوں نے حالیہ فائرنگ کے واقعات میںمرنے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے گھریلو ساختہ اسلحے کے خلاف صدارتی حکم نامہ جاری کردیا۔صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ انصاف کسی بھی قسم کا اسلحہ رکھنے والے کے پس منظر کی جانچ کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن کو سینیٹ میں اسلحے کیلئے قانون سازی پر ری پبلکنز کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن نے صدارتی حکم نامے کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلحے کے خلاف صدارتی حکم نامے کی ہرسطح پر مخالفت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں