بیجنگ(سی این پی) چین نے کورونا کی نئی قسم کو نوجوانوں کے لیے 5 گنا زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سائنسدانوں نے کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے تازہ تحقیق جاری کردیں، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم نوجوانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس بات پر تحقیق کی جارہی ہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد پر مختلف طرح سے اثر انداز کیوں ہورہی ہے۔چینی سائنسدانوں نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم یورپ اور افریقہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں جتنے بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں اس میں سے 75 فیصد نوجوان متاثر ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم نے بھی افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا تھا۔دوسری جانب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی قلت ہو گئی ہے۔چین کورونا ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے اور چینی سائنسدان کورونا کی نئی قسم پر تحقیق کر کے اس کی الگ سے ویکسین تیار کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال