نئی دہلی(سی این پی)بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا تاریخی احتجاج جاری ہے، کسانوں نے ہریانہ دلی مرکزی شاہراہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔بھارت میں مودی کی تمام تر کوششوں کے باوجود کسانوں تحریک جاری،کاشتکاروں نے کل ہریانہ سے نئی دلی آنے والی اہم شاہراہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ مودی سرکار مظاہرین کے خلاف اوچھی حرکتیں کرنے لگی۔ پنجاب راجستھان بارڈر پر رواں نہر میں کیمیکل ملا پانی چھوڑ دیا۔پنجاب میں حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود کسانوں کے بڑے بڑے اجتماعات جاری ہیں، بٹالہ میں کسانوں نے بڑاجلسہ منعقد کیا۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے سرکار کورونا کا بہانہ کرکے تحریک روکنا چاہتی ہے۔پنجاب میں پابندی کے باوجود کاشتکاروں نے بڑے بڑے جلسے منعقد کیے، جلسوں میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مودی سرکار کالے قوانین واپس لے، دھرنے اور جلسے ختم کر دیں گے۔
تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،وزیراعظم
پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف