واشنگٹن(سی این پی) امریکی کندھوں پر سوار ہو کر علاقے میں حکمرانی کا بھارتی خواب چکنا چورہو گیا، امریکا کے ساتویں بحری بیڑے نے بتائے بغیر ہی بھارتی حدود میں مشقیں کیں، مودی سرکار منہ دیکھتی رہ گئی، واشنگٹن سے رابطہ کرنا پڑ گیا۔امریکا سے دوستی کے گھمنڈ میں ہر قانون کو پامال کرنے والے کو پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، امریکا نے بھارت کو اس کی اوقات یاد دلا دی، یو ایس نیوی نے بحرِ ہند میں بھارت کے خصوصی اقتصادی زون میں مشقیں کیں۔ واشنگٹن نے اس سے پہلے انڈیا کو بتانا بھی گوارہ نہ کیا۔امریکا نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے مشقیں کرنے کا حق بھی حاصل ہے اور آزادی بھی۔ ساتویں بیڑے نے اس کارروائی کی انجام دہی کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق قرار دیا ہے۔جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام آپریشنز بین الااقوامی قانون کے مطابق کئے گئے، جہاں بھی قانون کی اجازت ہو گی امریکی جہاز جائیں گے اور کارروائی کریں گے۔ ایسا انھوں نے پہلے بھی کیا ہے اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔امریکی مشقوں کے بعد مودی سرکار تلما کر رہ گئی، شرمندگی کے مارے واشنگٹن سے رابطہ کیا اور بھارتی مؤقف سے آگاہ کیا۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال