صدرجو بائیڈن کا سپریم کورٹ کی اصلاحات کا فیصلہ

واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدر جوبائیڈن نے سپریم کورٹ کی اصلاحات کےلیے ماہرین کا کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے سپریم کورٹ کی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ صدر بائیڈن نے الیکشن مہم کے دوران سپریم کورٹ کی اصلاحات کا نعرہ لگایا تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات کےلیے ماہرین کا کمیشن تشکیل دیا جائے گا، یہ کمیشن ججز کی تعداد میں اضافہ اور مقدمات کے انتخاب اور ضابطوں پر غور کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور میں سپریم کورٹ میں تین ججز تعینات کیے تھے، امریکی سپریم کورٹ میں 9 میں سے 6 ریپبلکنز صدور نے تعینات کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں