ابوظہبی(سی این پی)متحدہ عرب امارات نے اپنے خلا بازوں کے گروپ میں عرب دنیا کی پہلی خلا باز خاتون کو شامل کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے ملک کے خلا باز گروپ کے لیے مزید 2 اماراتی خلا بازوں کا انتخاب کر لیا ہے، جن میں عرب دنیا کی پہلی خاتون بھی شامل ہیں، اس بات کا اعلان ہفتے کو وزیر اعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک ٹویٹ میں کیا۔وزیر اعظم یو اے ای نے لکھا آج ہم نے 4 ہزار درخواست دہندگان میں سے 2 نئے اماراتی خلا بازوں کا اعلان کیا ہے، جن میں عرب دنیا کی پہلی خاتون خلاباز نورا المطروشی اور ان کے ساتھ محمد الملا شامل ہیں۔نورا المطروشی اور محمد الملا کے انتخاب کے بعد امارات کے خلابازوں کی کل تعداد 4 ہوگئی ہے، واضح رہے کہ یو اے ای کے ان خلا بازوں کی ٹریننگ جلد ناسا کے خلائی پروگرام میں شروع ہو جائے گی۔شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم اس پر اپنے ملک کو مبارک باد دیتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ یہ دونوں آسمان میں متحدہ عرب امارات کا نام بلند کریں گے۔خیال رہے کہ یو اے ای کے ان خلا بازوں میں ھزا المنصوری کو ملک کا پہلا خلا باز ہونے کا اعزاز حاصل ہے، گزشتہ برس 20 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے عرب دنیا کے پہلے خلائی مشن مسبار الأمل (ہوپ پروب) نے جاپان سے مریخ کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔یہ تحقیقاتی مشن یو اے ای میں قائم سائنس ڈیٹا سینٹر کو مریخ کے بارے میں نیا ڈیٹا جمع کر کے بھیجے گا، جہاں امارات کی مریخ مشن سائنس ٹیم ان اعداد و شمار کا تجزیہ کرے گی اور انسانیت کی خدمت کے لیے اسے بین الاقوامی مریخ سائنس کمیونٹی کو مفت فراہم کرے گی۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال