سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بند جدہ ائیرپورٹ کو پروازوں کیلئے کھول دیا گیا

ریاض (سی این پی )سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کی وجہ سے بند جدہ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو کئی گھنٹوں بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے پیش نظر جدہ ائیرپورٹ کو ہر قسم کی پرازوں کے لیے بند کیا گیا اور کسی بھی پرواز کو ٹیک آف کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دنیا بھر سے جدہ کی پروازوں کو متبادل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے لیے بھیجا گیا، بیشتر پروازوں کو مدینہ منورہ کےانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔بعدازاں سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔جدہ کا کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ساڑھے 5 گھنٹے تک بند رہا، مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجکر 3 منٹ پر سعودی ائیر لائن کی کارگو فلائٹ نے لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ نمبر ایس وی 954 نیروبی سے وطن واپس واپس پہنچی، 25 منٹ تک ہوا میں چکر کاٹنے والی ایتھوپین ائیرلائن کی پرواز بھی 3 بجکر 5 منٹ پر لینڈ کر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں