روس نے بات چیت کی کوششوں کو رد کر دیا ہے، یوکرائن

کیف (سی این پی)یوکرائن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرائن کی سرحد پر روسی فوجوں میں اضافے کے معاملے پر کیف حکومت کی طرف سے بات چیت کی کوششوں کو روس نے رد کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائنی وزارت خارجہ نے روس سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ یوکرائنی سرحد سے اپنی فوجیں واپس ہٹائے۔ قبل ازیں وائٹ ہاس کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ 2014 کے بعد روسی فوجوں کی سب سے بڑی تعداد اس وقت یوکرائنی سرحد پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں