اایرانی جوہری تنصیبات پر حملے میں امریکا ملوث نہیں،وائٹ ہائوس

واشنگٹن (سی این پی)امریکی وائٹ ہائوس نے کہاہے کہ نطنز میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے سے امریکا کا کوئی سروکار نہیں۔ امریکا کی توجہ ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق ہونے والے مذاکرات پر مرکوز ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ذرائع نے بتایا کہ امریکیوں نے نطنز میں ہونے والی کارروائی کے بعد مشرق اوسط میں امریکی تنصیبات اور فوجیوں کے تحفظ کے لیے کوئی غیر معمولی اقدامات نہیں اٹھائے جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ امریکا نے نہیں کیا۔انہی ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکیوں کو ایران کی جانب سے اپنے فوجیوں کے مفادات کو نشانہ بنانے کا کوئی خطرہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں