ریاض (سی این پی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ اختلافات اور فرقہ پرستی کو ختم کر کے حکمت اور دانش مندی کا مظاہرہ کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے موقعے پر عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلم امہ کے درمیان اتحاد پر زور دیا۔ عالم اسلام کے نام شاہ سلمان کا پیغام قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے پڑھ کر سنایا۔ اس بیان میں شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے غیرمعمولی اور کامیاب کوششیں کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام شہریوں اور غیرملکی باشندوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے اور ویکسین کے حصول میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔ماجد القصبی نے کہا کہ ہمیں حرمین شریفین میں عبادت کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی صحت اور سلامتی کے لیے جدید ترین آلات اور وسائل کے استعمال پر فخر ہے۔
تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،وزیراعظم
پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف