ہرارے(سی این پی)زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں کامیابی کے بعد قومی کپتان بابر اعظم غیر مطمئن دکھائی دیئے جن کا کہنا تھا کہ بیٹسمین پرفارم نہیں کر رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہوگی کہ دوسرے میچ میں اس خامی کو دور کیا جائے ۔انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر محمد رضوان کے ساتھ ایک شراکت بہتر ہو جاتی تو اسکور کہیں مستحکم ہو سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ باؤنسی وکٹوں کے بعد جب ایسی وکٹوں پر کھیلنے کا موقع ملے تو ہم آہنگی مشکل ہو جاتی ہے لیکن اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے میچ جیت گئے ورنہ مقابلہ کافی سخت تھا کیونکہ پاکستان کا اسکور بہت کم تھا لیکن مشکل وکٹ پر بیٹسمینوں اور بالرز کیلئے یکساں مدد موجود تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی اوور میں بارہ رنز پڑنے کے بعد کپتان کی ہدایت پر لائن اور لینتھ کو بہتر کیا جس کے باعث کامیابی ملی۔عثمان قادر کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اپنی بالنگ پر بھروسہ تھا اور جس انداز سے حارث رؤف،محمد حسنین اور فہیم اشرف بائولنگ کر رہے ہیں اس کے بعد اعتماد تھا کہ ہدف کا دفاع کر لیں گے ۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک