دبئی(سی این پی)بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے اور آئی سی سی کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ایک چیلنج بن گیا ہے۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی کو بھارت میں کووڈ 19کے بڑھتے ہوئے کیسز پر انتہائی تشویش ہے اس لیے آئی سی سی نے بھارت میں کووڈ 19 کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے آئی سی سی مکمل تسلی کرنے کی خواہشمند ہے کیونکہ عالمی گورننگ باڈی کا ماننا ہے کہ ٹیموں اور براڈ کاسٹرز سمیت دیگر متعلقہ افراد کی صحت اور حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔آئی سی سی کا وفد اگلے چند روز میں بھارت کا دورہ کرے گا لیکن وفد کے لیے موجودہ صورتحال میں بھارت جانا بھی ایک چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے 9 مجوزہ وینیوز کا بھی جائزہ لینا ہے، آئی سی سی جائزہ لینے کے بعد وینیوز کا حتمی فیصلہ کرے گا۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق