لاہور(سی این پی ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے گجرات میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے بند ہیں، گجرات میں بھی بند کئے جائیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ کیمرج اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی ہو سکتے ہیں تو تعلیمی ادارے بند کیوں نہیں ہو سکتے، حکومت کے اس اقدام پر بچوں کے والدین سراپا احتجاج ہیں، صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنا پڑی ہے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ کورونا کی شدت میں اضافہ پر سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنا کہاں کی عقلمندی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ خدانخواستہ اگر بچوں میں کورونا کی وبا پھیل گئی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف