ملک میں پہلی بار ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل

اسلام آباد(سی این پی)ملک بھر میں پہلی بار ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔ٹوئٹرپر جاری بیان میں این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی اور اس طرح پہلی بار ویکسی نیشن کا ایک لاکھ کا نمبر کراس ہوا۔اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز ایک لاکھ 17 ہزار 852 افراد کو ویکسین لگائی گئی جس کے بعد اب مجموعی طور پر21 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ خوشی ہے لوگ زیادہ تعداد میں ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹرڈ ہورہے ہیں، 40سال سے بڑی عمر کے جن لوگوں نے رجسٹریشن نہیں کروائی وہ کرالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں