لاہور(سی این پی)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کریں، آئندہ الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے۔گورنرپنجاب چودھری سرور سے سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال، پنجاب کے معاملات اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پرچودھری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی الیکٹورل ریفارمز کی مخالفت در حقیقت دھاندلی کی حمایت ہوگی۔چودھری سرور نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں شفافیات اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے، انشااللہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ پورا کریں گے، اسلاموفوبیا کے خلاف وزیراعظم عمران خان امت مسلمہ کی ترجمانی کر رہے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عوام اپوزیشن نہیں حکومتی بیانہ کے ساتھ کھڑی ہے، کسان سمیت تمام طبقات حکومتی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں، پہلی بار حکومت اداروں میں اصلاحات لا رہی ہے۔
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال
مریم نواز سے ترکمانستانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم