ریاض(سی این پی)سعودی مشرقی صوبے میں ایک ایسا شہر(سبارک) تعمیر کیا جارہا ہے جو ‘کیش لیس’ ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ سلمان انرجی پارک (سبارک) مملکت کا جدید شہر ہوگا جہاں کیش کے بجائے رقوم کی لین دین ڈیجیٹل بنیادوں پر ہوگی۔سبارک شہر، دمام اور الاحسا کے درمیان واقع ہے اور اسے 50 مربع کلومیٹر کے رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس پارک میں ایک لاجسٹک زون اور خشک بندرگاہ بھی شامل ہو گی۔اس منصوبے کے پہلے مرحلے کا 80 فیصد کام سرکاری طور پر مکمل ہوا ہے جبکہ دیگر مراحل پر کام جاری ہے۔ ریاض بینک اور کنگ سلمان انرجی سٹی (سبارک) کے مابین ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا مقصد اس منصوبے کو مکمل طور پر ڈیجیٹل شہر میں تبدیل کرنا ہے۔ریاض بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ سبارک سٹی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو کیونکہ یہ ایک نیا شہر ہے جہاں کیش استعمال نہیں ہونا چاہیے، رقوم کی لین دین میں پاس کارڈ استعمال ہوگا۔خیال رہے کہ ریاض بینک اور کنگ سلمان انرجی سٹی کے مابین ہونے والے معاہدے میں 10 اقدامات شامل ہیں جن کا مقصد کاروبار کرنے اور ڈیجیٹل معیشت میں آسانی کے ساتھ مملکت کی درجہ بندی کو سپورٹ کرنا ہے۔اس منصوبے کا آغاز 2018 میں ہوا تھا جس کی تکمیل 2035 تک ہوگی۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ