سعودی عرب نے خواتین کو بغیر محرم حج کی اجازت دے دی

اسلام آباد(سی این پی ) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اہل تشیع اور دیگر کے مطالبے کے بعد خواتین کوبغیرمحرم حج کی اجازت دے دی، رواں سال سعودی عرب میں مقیم افرادہی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا خواتین کوبغیرمحرم حج کی اجازت دی گئی ہے، یہ اقدام اہل تشیع اوردیگرکے مطالبے کے بعدکیاگیا۔ رواں سال صرف سعودی عرب میں مقیم60ہزارافرادحج اداکرسکیں گے، حج کیلئیرجسٹریش کاآغازکردیاگیاہے، سعودی حکام نیحج کے3پیکجزکااعلان کیاہے، سعودی عرب میں مقیم افرادہی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ گذشتہ روز سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا تھا کہ محرم کے بغیرخواتین بھی حج کیلئیدرخواست جمع کرا سکتی ہیں، محرم کے بغیر خاتون کو خواتین کیگروپ میں شامل کیا جائے گا۔ وزیر حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ ایک خیمے میں عازمین کی تعداد 4 سیزیادہ نہیں ہوگی اور ہر جگہ2عازمین کیدرمیان 2.5 میٹرکا فاصلہ ہو گا جبکہ مشاعر مقدسہ میں قرنطینہ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے۔ سعودی وزیر نے مزید کہا تھا کہ حج درخواست قبول ہونے پر3گھنٹے میں پیکیج کی فیس اداکرنی ہوگی، حج پیکج فیس ادانہ کرنیپردرخواست سینام نکال دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں