جرمن چانسلر اینجیلا مرکل نے کورونا کی دو الگ الگ ویکسین کیوں لگوائیں؟

برلن(سی این پی)جرمن چانسلر اینجیلا مرکل نے کورونا کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی ڈوز کے بعد موڈرینا کی دوسری ڈوز لگوالی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سرکاری ترجمان کا بتانا ہےکہ جرمن چانسلر اینجیلا مرکل نے برطانوی ویکسین ایسٹرازینیکا کی پہلی ڈوز لی تھی جس کے بعد اب انہوں نے امریکی ویکسین موڈیرنا کی دوسری ڈوز لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 66 سالہ اینجیلا مرکل نے رواں برس اپریل میں ایسٹرا زینیکا کی پہلی ڈوز لگوائی تھی جس کے بعد تقریباً 2 ہفتوں بعد جرمنی کے حکام نے اس حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کردی تھی جس کے تحت 60 سال یا اس سے زائد عمر والوں کو ایسٹرا زینیکا لگوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یورپ میں برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی لاکھوں ڈوزز محفوظ طریقے سے لگائی جاچکی ہیں جب کہ ویکسی نیشن کے بعد خون کے لوتھڑے بننے کے کچھ کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد کئی ممالک نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال روک دیا تھا۔تاہم جرمنی کے ہیلتھ ریگولیٹرز نے ایسٹرا زینیکا کی ویکسی نیشن کے فوائد کی تصدیق کی تھی جس کے بعد جرمنی میں اس کا استعمال بحال کیا گیا تھا۔جرمنی نے اپریل میں ہدایات جاری کی تھیں کہ ایسے افراد جو ایسٹرا زینیکا کی پہلی خوراک لے چکے ہیں وہ کسی دوسری کمپنی کی ویکسین کو بطور دوسری خوراک لے سکتے ہیں جب کہ یہی اعلان دیگر یورپی ممالک کی جانب سے بھی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں