معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں بھارتی وائرس ڈیلٹاخطرہ قرار

میکسیکو(سی این پی)جی 20 ممالک نے معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں بھارتی وائرس ڈیلٹا کو خطرہ قرار دے دیا۔ایک بیان میں جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ نے خبردار کرتے ہوئےکہا کہ تیزی سے پھیلنے والا بھارتی کورونا وائرس ڈیلٹا معیشت کی بحالی میں رکاوٹ بنتے ہوئے سرگرمیوں کی رفتارسست کر رہاہے۔جی 20 کے وزرائے خزانہ نے مختلف ممالک میں ویکسی نیشن مہم کی سست روی پر بھی تشویش کا اظہارکیا ہے۔ادھر فرانس کے وزیر معاشیات کا کہنا ہےکہ جی 20 ممالک کی جانب سے بہترین معیشت کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم کورونا کی بھارتی قسم سب کچھ الٹ کر رکھ دےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں