نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی تاریخ کا بڑا سکینڈل،کیپٹل سمارٹ سٹی OVER SMARTنکلی ،اوورسیز بلاک متنازع اراضی پر تعمیر،سمندر پار پاکستانیوں کا سرمایہ ڈوبنے کا اندیشہ

فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز کمپنی نے اپنے رہائشی منصوبے کیپٹل سمارٹ سٹی کیلئے 2018میں موضع چہان چکری روڈ راولپنڈی کی جس زمین کا انتخاب کیا وہ انکی ملکیت نہیں ہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی (ADCR)نے انتقالات نمبر 7701,7702کومنسوخ کر تے ہوئے جعل سازی اور فراڈ قرار دے دیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو(ADCR)راولپنڈی کے فیصلہ کے مطابق سیمنٹل ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیکٹو اسلم ملک جوبیرون ملک مقیم ہیں اور موضع چہان چکری روڈراولپنڈی کی اس اراضی جس پر اس وقت کیپٹل سمارٹ سٹی کا اوورسیزپرائم بلاک نہ صرف بن چکا ہے بلکہ فروخت بھی ہو چکا ہے کے حقیقی مالک ہیں

کیپٹل سمارٹ سٹی کی لوٹ مار پر محکمہ مال پنجاب،راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے ) اور ضلعی حکومت کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے ،کیا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انکی جمع پونجی مل پائے گی ؟کیا فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو متبادل جگہ یا ان سے بٹوری رقم واپس دے گی ؟

کیا قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کو انصاف اور انکی جمع پونجی واپس دلوانے میں کردار ادا کریں گے؟۔کیا وزیراعظم پاکستان عمران خان اس عجب فراڈ کی غضب کہانی کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دران کیخلاف کارروائی کرینگے ؟

راولپنڈی (اشفاق خان مغل ) راولپنڈی کی تاریخ میں رنگ روڈ کے بعد ہائوسنگ کی دنیا کا بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا ،چشم کشا انکشافات ،عجب فراڈ کی غضب کہانی ،فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی کا منصوبہ کیپٹل سمارٹ سٹی فراڈنکلا ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا سرمایہ ڈوبنے کا اندیشہ ،محتاط اندازے کے مطابق کیپٹل سمارٹ سٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اربوں روپے لوٹ لئے،سوسائٹی انتظامیہ نے اپنے پہلے مرکزی گیٹ کے ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اوورسیز پرائم بلاک بنایا ،ذرائع کے مطابق منصوبے کا آغاز اسی بلاک سے کیا گیا اور پرکشش اشتہاری مہم،عوام کو شیشے میں اتارنے کی ماہر مارکیٹنگ ٹیم اور پراپرٹی ڈیلرز کے لئے پرکشش پیکج اور کمیشن کا سہارا لیتے ہوئے تین سال قبل اوورسیز پرائم بلاک اپنوں سے دور بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو فروخت کرکے اربوں روپے بٹو رلئے ،ساڑھے تین سال کی آسان اقساط پر اوورسیز پرائم بلاک میں اپنا پلاٹ لینے والوں نے جب پلاٹوں کا قبضہ لینا تھا تو اس وقت یہ اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز کمپنی نے اپنے رہائشی منصوبے کیپٹل سمارٹ سٹی کیلئے 2018میں موضع چہان چکری روڈ راولپنڈی کی جس زمین کا انتخاب کیا وہ انکی ملکیت نہیں ہے ،باوثوق ذرائع کے مطابق فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز کمپنی اورسیمنٹل ایسوی ایٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ کے مابین گزشتہ کئی سالوں سے اس زمین کی ملکیت کا تنازعہ چل رہا ہے ،پھر یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ فیوچیر ڈویلپمنٹ ہولڈنگزکمپنی نے اپنے منصوبے کیلئے موضع چہان چکری روڈ راولپنڈی میں واقع مذکورہ اراضی 2145کنال 9مرلے کا انتخاب کیوں کیااورنہ صرف انتخاب کیا بلکہ اسی اراضی پر اوورسیزپرائم بلاک بنا کر فروخت بھی کر دیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو(ADCR)راولپنڈی کی عدالت نے فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز کمپنی کی اراضی جسکی وہ ملکیت کے دعویدار ہیں کے خسرہ جات کے انتقالات نمبر 7701,7702کومنسوخ کر تے ہوئے جعل سازی اور فراڈ قرار ددے دیا، اس میں ملوث محکمہ مال کے اہلکار جن میں حلقہ پٹواری شبیر حسین اور نائب تحصیلدار ملک صفدر موضع چہان راولپنڈی شامل ہیں ان کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو(ADCR)راولپنڈی نے مذکورہ انتقالات کو جعلی قرار دے کر سیمنٹل ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیکٹو اسلم ملک کے موقف اور ملکیت کو درست تسلیم کرلیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو(ADCR)راولپنڈی کے فیصلہ کے مطابق سیمنٹل ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیکٹو اسلم ملک جوبیرون ملک مقیم ہیں اور موضع چہان چکری روڈراولپنڈی کی اس اراضی جس پر اس وقت کیپٹل سمارٹ سٹی کا اوورسیزپرائم بلاک نہ صرف بن چکا ہے بلکہ فروخت بھی ہو چکا ہے کے حقیقی مالک ہیں۔اس فیصلے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری جہاں ڈوبتی نظر آتی ہے وہیں متعلقہ اداروں خاص طور پر محکمہ مال پنجاب،راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے ) اور ضلعی حکومت کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے ،کیا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انکی جمع پونجی مل پائے گی ؟کیا فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو متبادل جگہ یا ان سے بٹوری رقم واپس دے گی ؟کیا قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال جنہوں نے حال ہی میں نجی سوسائٹیوں کی لوٹ مار کے حوالے سے اہم بیان اور بلاتفریق احتساب کا عندیہ دیا وہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کو انصاف اور انکی جمع پونجی واپس دلوانے میں کردار ادا کریں گے؟۔کیا وزیراعظم پاکستان عمران خان جو سمندر پارپاکستانیوں کو اپنا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہیں اس عجب فراڈ کی غضب کہانی کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دران کیخلاف کارروائی کرینگے ؟ یہ وہ سوالات ہیں جوآنے والے دنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ذہن میں گردش کریں گے دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے متاثرین کو انصاف ملتا ہے یا نہیں ذمہ داران انجام کو پہنچتے ہیں یا نہیں۔ اس حوالے سے کیپٹل سمارٹ سٹی کے سیلز مارکیٹنگ منیجر شہزاد ملک اور سوسائٹی انتظامیہ سے متعدد بار موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا مگر انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کیا،اہم میگا سکینڈل کے حوالے سے اگر فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز کمپنی کے ذمہ داران یا کیپٹل سمارٹ سٹی کی مارکیٹنگ ٹیم کے ذمہ داران موقف دینا چاہیں تو ادارہ من و عن شائع کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں