اسلام آباد(سی این پی)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کے تنازع، افغانستان اور سی پیک سے متعلق دیے گئے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو سی پیک سے متعلق بیان دینے کا کوئی حق نہیں ہے اور نا ہی بھارتی پروپیگنڈے سے سی پیک کی اہمیت کم ہوگی۔زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت افغانستان سے متعلق تشویش ظاہر کرنا بند کرے، بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں، بھارت کے جھوٹے اورمن گھڑت الزامات حقائق کو نہیں بدل سکتے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ تنازع ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیے۔
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال
مریم نواز سے ترکمانستانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم