اسلام آباد(سی این پی) اسد عمر نے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں 15 لاکھ سے زائد افرد کو ویکسین لگائی گئی، عوام اسی جذبے کو برقرار رکھیں۔سربراہ این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) و وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگست کے آخر تک 24 شہروں کی 40 فیصد آبادی کا ہدف مقرر کیا تھا، ان 24 بڑے شہروں میں سے 20 نے ہدف پورا کیا، حیدرآباد، مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ نے ہدف پورا نہیں کیا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر اہل آبادی کے 35 فیصد کو کم از کم ایک خوراک ملی ہے، اسلام آباد میں 69 فیصد، آزاد کشمیر میں 51 فیصد، گلگت بلتستان میں 39 فیصد، پنجاب میں 37 فیصد، خیبر پختونخوا میں 35 فیصد، سندھ میں 32 فیصد اور بلوچستان میں 12 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا