بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(سی این پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں 1روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا ، اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے بلوں پر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت1روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق ڈسکوزکے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔سی پی پی اے جی نے 1روپے 47 پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی ، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں