واشنگٹن(سی اینپی)امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا ہے کہ افغانستان اب بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے بڑا خطرہ نہیں رہا۔امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس نے سالانہ انٹیلی جنس اور نیشنل سکیورٹی سمٹ میں شرکت کی جس دوران ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی اب افغانستان میں ’دہشت گرد تنظیموں کی ممکنہ تشکیل نو‘ پر نظر رکھ رہی ہے۔ ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے بڑا خطرہ نہیں رہا، عالمی سطح پر زیادہ خطرہ اب صومالیہ،یمن،عراق، شام اور خاص طور پر داعش سے ہے۔ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس نے تسلیم کیا کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان سے ملنے والی انٹیلی جنس معلومات اب کم ہوگئی ہیں لیکن امریکا کو افغان سرزمین سے دہشت گردی کا فی الحال خطرہ نہیں۔
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل