اسلام آباد(سی این پی) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی اور ایل این جی کی ڈکیتی کے بعد گندم خریداری کی مہنگی ڈیل میں ایک اور دیہاڑی لگالی گئی۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں آٹا، چینی، کپاس امپورٹ ہو رہی ہے، حکومت نے مہنگی قیمت پر گندم درآمد کی منظوری دی، ساری امپورٹ عمران صاحب کے اے ٹی ایمز کر رہے ہیں، عمران صاحب کے وژن سے پہلے ہی چینی، ایل این جی کی درآمد سے قوم کو لوٹا جا چکا ہے، گندم امپورٹ کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سستا آٹا جب ملے تو نہ خریدو، مہنگا خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں، سستی کپاس جب ملے تو نہ خریدو، مہنگی خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں، جان بوجھ کے تب چیزیں لی جاتی ہے جب عمران مافیا کو فائدہ اور عوام کو نقصان ہو، جان بوجھ کر تاخیر کرو، مہنگے داموں امپورٹ کرو اور پھر وزارتوں کی سرزنش کے ڈرامے ؟ گندم امپورٹ کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے۔
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا