ریاض(سی این پی)سعودی عرب میں کوروناویکسین کی تیسری خوراک لگانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر العبد العالی کے مطابق کوروناویکسین کی تیسری خوراک جلدفراہم کی جائےگی، 60 سال یا اس سے زائدعمر کے افراد کو تیسری خوراک دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تیسری خوراک دوسری خوراک کے 8 ماہ بعد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بوسٹر ڈوز کے حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ترجمان نے بتایا کہ مملکت میں گردوں کے مریضوں اور اعضا کی پیوندکاری کروانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانا شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے تاکید کی کہ وہ افراد جو کورونا میں مبتلا ہیں وہ صحت یاب ہونے کے فوری بعد پہلی فرصت میں ویکسین حاصل کر لیں۔واضح رہے کہ مملکت کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اب تک 41 ملین کورونا ویکسین کی پہلی اور 18 ملین سے زائد دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک