اسلام آباد(سی این پی)ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولے جا رہے ہیں، 30 اکتوبر کے بعد جزوی ویکسی نیشن اور 30 نومبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ کرانیوالے افراد پر پابندیاں ہونگی۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، 6 کروڑ سے زائد افراد کو جزوی یا مکمل ویکسین لگ چکی، کورونا ویکسین میں عمر کی حد 12 سال تک لے گئے ہیں، ملک میں کورونا ویکسی نیشن اچھے طریقے سے جاری ہے، وزارت تعلیم نے ٹیلی اسکول سمیت دیگر اقدامات کیے، کورونا وبا میں بچوں کا تدریسی عمل متاثر ہوا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا ویکسی نیشن محفوظ ہے، عوام سے تلقین ہے بچوں کو بغیر ہچکچاہٹ کورونا ویکسی نیشن کرائیں، کورونا ویکسی نیشن سے متعلق جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں، ویکسی نیشن کورونا وبا کے پھیلا ئوکو روکنے میں مدد دے گی۔
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا