کورونا کے امریکا پر گہرے اثرات، 20 فیصد شہری جمع پونجی سے محروم

واشنگٹن(سی این پی)کورونا وبا کے امریکا پر گہرے اثرات، بیس فیصد امریکیوں کو اپنی جمع پونجی سے محروم کر دیا۔سروے کے مطابق پچاس ہزار ڈالرز سالانہ کمانے والوں کو خوراک، میڈیکل اور کرایہ ادا کرنے میں مشکلات کاسامنا رہا ہے، چوالیس فیصد نے رائے دی کہ وبا کے دوران حکومتی امداد کم فائدہ مند ثابت ہوئی، جان لیوا وائرس سے سیاہ فام سمیت لاطینی و امریکی شہری زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔رابرٹ ووڈ جانسن فائونڈیشن اور دیگر اداروں کے مشترکہ سروے میں تیس ہزار سے زائد لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں