لاہور(سی این پی)پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری کرنے کا سفر 100 سال بعد ختم کر دیا گیا۔ جامعہ پنجاب سے اب کوئی کسی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کر سکے گا۔پنجاب یونیورسٹی کے ڈینز کی کمیٹی نے تاریخی فیصلہ کر لیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے خصوصی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے الحاق رکھنے والے کالجز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ اگلے سال پی یو سے ریگولر یا پرائیویٹ طلبہ کو ماسٹر ڈگری نہیں کرائی جائے گی۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلبہ مختلف مضامین میں ماسٹر ڈگری کرتے ہیں۔ اگلے سال بی اے، بی ایس اسی، ایسوسی ایٹ ڈگری والوں کو 5 ویں سمسٹر میں داخلہ ملے گا۔رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کرائی جائے گی، ماسٹر ڈگری کی جگہ متبادل پروگرام کیا ہو گا ؟ اس کیلئے کمیٹی بنا دی، کمیٹی کی تجویز پر ماسٹر ڈگری کا متبادل پروگرام شروع کریں گے۔ ایچ ای سی نے بی اے، بی ایس سی کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا اجرا کیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگری کو ختم کر دیا ہے۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق