اسلام آباد(سی این پی)مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر نہیں ہو گی، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں۔اسٹیٹ بینک کے قوانین میں ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے اور آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔نیشنل بینک کے سرور پر ہونے والے سائبر حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق