پشاور(سی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے نیبر ہوڈ اور ویلیج کونسل الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ مختصر فیصلہ جسٹس ارشد علی نے سنایا۔ عدالت نے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کو غیر آئینی قرار دے دیا، فیصلے میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل انتخابات جماعتوں بنیادوں پر کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف اکرام خان درانی، عنایت اللہ خان، خوشد خان، مشتاق احمد خان، حمایت اللہ مایار نے درخواست دائر کر رکھی تھی۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق