مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون سروس جزوی بحال، انٹرنیٹ تاحال بند

سری نگر(سی این پی)قابض بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 72 روز سے بند موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 72 روز سے بند موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے لیکن وادی میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی میں موبائل فون سروس بحال ہونے کے بعد تقریبا 40 لاکھ پوسٹ پیڈ فونز آپریشنل ہوچکے ہیں جب کہ 30 لاکھ کے قریب پری پیڈ فونز سروس بحال ہونا باقی ہے۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل رہے گی۔ مقبوضہ وادی میں لینڈ لائن سروس پہلے ہی بحال کی جاچکی ہیں تاہم مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ لینڈ لائن کنکشن مسلسل کام نہیں کررہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں